(یو این آئی) سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے پاک مقبوضہ کشمیر میں آج ہندوستانی فوج کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دو ٹوک جواب دیا جانا چاہئے۔
مسٹر یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ
سے فون پر بات چیت کی اور کہا کہ فوجی کارروائی پر پورا ملک حکومت کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مسٹر مودی سے مضبوطی کے ساتھ قدم اٹھانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کا ایک نظریہ ہے۔